Teri ankhon me kai rang jhalate dekhe by Naqsh Lail pori
تیری آنکھوں میں کئی
رنگ جھلکتے دیکھے
تیری آنکھوں میں کئی رنگ
جھلکتے دیکھے
سادگی ہے کہ جھجھک ہے کہ
حیا ہے کیا ہے
روح کی پیاس بجھا دی ہے
تری قربت نے
تو کوئی جھیل ہے جھرنا
ہے گھٹا ہے کیا ہے
نام ہونٹوں پہ ترا آئے
تو راحت سی ملے
تو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا
ہے کیا ہے
ہوش میں لا کے مرے ہوش
اڑانے والے
یہ ترا ناز ہے شوخی ہے
ادا ہے کیا ہے
نقش لائل پوری

😍😍
ReplyDelete