Posts

Showing posts with the label Angarai per angarai leti hai rat judai ki

Angarai per angarai leti hai rat judai ki

Image
انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کی انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کی تم کیا سمجھو تم کیا جانو بات میری تنہائی کی کون سیاہی گھول رہا تھا وقت کے بہتے دریا میں میں نے آنکھ جھکی دیکھی ہے آج کسی ہرجائی کی وصل کی رات نہ جانے کیوں اصرار تھا ان کو جانے پر وقت سے پہلے ڈوب گئے تاروں نے بڑی دانائی کی اڑتے اڑتے آس کا پنچھی دور افق میں ڈوب گیا روتے روتے بیٹھ گئی آواز کسی سودائی کی