Us barsaat ke baad
اس برسات کے بعد دل پر بوجھ ہے بھاری سا اک آج کی اس برسات کے بعد جم کے برسا ہے یہ ساون دیکھو میری مات کے بعد بیتے لمحے سوچتا ہوں تو دل پر بجلی گرتی ہے تم ملی تھیں مجھکو جاناں کتنی مناجات کے بعد تیرے کہنے پر میں سب کچھ پہلے جیسا مان بھی لوں پر بھولوں کیسے منہ پھیرا تھا تو نے التجات کے بعد تجھ کو میری الفت جھوٹی لگتی تھی پر سچی تھی اک دن پھر سے ہوگا نافذ عشق اصلاحات کے بعد تم چپ بیٹھو سامنے میرے جی بھر تمکو دیکھ تو لوں شاید ہم تم مل نا پائیں آجکی کالی رات کے بعد اپنا اپنا سوچیں گے اب دنیاداری بھاڑ میں جائے پیچھے باقی بچتا کیا ہے تیری میری بات کے بعد چل پھر جی لیں اپنی اپنی جتنی باقی بچتی ہے حال بھی تیرا دیکھونگا میں عملِ مکافات کے بعد دیکھ کے اپنی بربادی کو آج سمجھ یہ آیا مجھکو کیسے زندہ رہ پاتے ہیں ایسے حادثات کے بعد