Khataien baksh de meri ae mere malik
خطائیں بخش دے میری اے میرے مالک خطائیں بخش دے میری اے میرے مالک میں تو مفلس ہوں مالک کل تو ہے دے توفیق سجدہ تو مجھے میرے مرنے تک لائک عبادت کے اس جہاں میں بس تو ہے گناہوں سے بھرا ہوا ہے یہ وجود میرا پاک کردے میرا دل رحیم و کریم تو ہے دے طاقت کر سکوں حمد و ثنا تیری رحمتوں کا تو سارا جہاں تو ہے میرا غرور و تکبر خاک ہوجائے میں ہوں انساں مگر عظیم تو ہے شرف بخش دے دعا کو میری قبول ہونے کا میں حقیر و فقیر ہوں دینے والا تو تو ہے میری اوقات کیا میرا خمیر مٹی ہے اک تو ہی واحد ہے احد و صمد تو ہے