Posts

Showing posts with the label Chalo kuch dair chalty hain.

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Image
چلو کچھ دیر چلتے ہیں محبت کی زمینوں پر جہاں پر چاند ہنستا ہو جہاں سورج دمکتا ہو جہاں پر بےطلب باتوں کے ٹوٹے کانچ کی نوکیں کہیں دل میں نہ چبھتی ہوں نہ کوئی آنکھ کا آنسو بھری مٹی میں گرتا ہو نہ کوئی درد دکھتا ہو نہ کوئی سوچ تپتی ہو جہاں ہر سو خوشی کے پھول کی خوشبو گلستاں میں مہکتی ہو چلو کچھ دیر چلتے ہیں محبت کی زمینوں پر...