Posts

Showing posts with the label Akhir wo mere qad ki bhi had se guzar gaya by Qateel shifai

Akhir wo mere qad ki bhi had se guzar gaya by Qateel shifai

Image
آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا آخر وہ میرے قد کی بھی حد سے گزر گیا کل شام میں تو اپنے ہی سائے سے ڈر گیا مٹھی میں بند کیا ہوا بچوں کے کھیل میں جگنو کے ساتھ اس کا اجالا بھی مر گیا کچھ ہی برس کے بعد تو اس سے ملا تھا میں دیکھا جو میرا عکس تو آئینہ ڈر گیا ایسا نہیں کہ غم نے بڑھا لی ہو اپنی عمر موسم خوشی کا وقت سے پہلے گزر گیا لکھنا مرے مزار کے کتبے پہ یہ حروف "مرحوم زندگی کی حراست میں مر گیا"