Posts

Showing posts with the label Ek shoq sa larka by Asim Nisar

Ek shoq sa larka by Asim Nisar

Image
اک شوخ سا لڑکا اک شوخ سا لڑکا غم سے انجان ہوا کرتا تھا یاد ہے نا تمہیں وہ نادان ہوا کرتا تھا تم کو ہی ڈھونڈتا تها ہر جگہ تم جو کبھی نظر نہ آو تو پریشان ہوا کرتا تھا ہنسی خوشی اپنی زندگی گزارا کرتا تها اکثر بے خودی میں تمہیں پکارا کرتا تھا سجها کر نام تمہارا اپنے بخت سنوارا کرتا تها جیت تهی مقدر اس کا وہ کبھی نا ہارا کرتا تھا پهر یوں ہوا اس کا دل تم توڑ دیا اسے وفا کی راہوں میں تنہا چھوڑ دیا اس کی جانب جاتے ہوئے قدموں کو موڑ دیا غموں سے اس کا رشتہ جوڑ دیا پهر وہ گم سم سا رہتا تھا کسی سے کچھ نہ کہتا تھا اس کی آنکھوں سے اشکوں کا دریا بہتا تها اداس پهرتا تها تنہا ہر غم سہتا تها پهر اہل شہر اس کے حال سے ڈرتے تھے ان پر نہ آئے کبھی زوال سے ڈرتے تهے وہ کون تها کیا تها ایسے سوال سے ڈرتے تهے سوچ کر اسے اس کے ہر خیال سے ڈرتے تهے پهر خدا جانے وہ کدھر گیا ہے ان بستیوں کو ویران کر گیا ہے لوٹ ہی آئے گا وہ کہیں اگر گیا ہے عین ممکن ہے کہ وہ مر گیا ہے عاصم نثار