Teri ankhon me kai rang jhalate dekhe by Naqsh Lail pori
تیری آنکھوں میں کئی رنگ جھلکتے دیکھے تیری آنکھوں میں کئی رنگ جھلکتے دیکھے سادگی ہے کہ جھجھک ہے کہ حیا ہے کیا ہے روح کی پیاس بجھا دی ہے تری قربت نے تو کوئی جھیل ہے جھرنا ہے گھٹا ہے کیا ہے نام ہونٹوں پہ ترا آئے تو راحت سی ملے تو تسلی ہے دلاسہ ہے دعا ہے کیا ہے ہوش میں لا کے مرے ہوش اڑانے والے یہ ترا ناز ہے شوخی ہے ادا ہے کیا ہے نقش لائل پوری