Mein aysy mohabat karti hon.میں_ایسی_محبت_کرتی_ہوں
![Image](https://blogger.googleusercontent.com/img/b/R29vZ2xl/AVvXsEh2q0QXRJCaabaQV2MVB61rMBcmYk19zR_Y9kN27BJpudx3kzjCxcPO-CZSJpIhg8_qJ5bzjXXlEqU5bO2kIK8lOY4wDjOYBZEHZsHYjAx6dgd9QV8vkDyI3BFIyXStfiVSotPdejKBOtGs/s320/021cdfad-0201-496c-b975-4245cb1f1697.jpg)
#میں_ایسی_محبت_کرتی_ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں شیریں بھی نہیں لیلیٰ بھی نہیں میں ہیر نہیں عذرا بھی نہیں وہ قصّہ ہیں افسانہ ہیں وہ گیت ہیں پریم ترانہ ہیں میں زندہ ایک حقیقت ہوں میں جذبہ عشق کی شدت ہوں میں تم کو دیکھ کے جیتی ہوں میں ہر پل تم پہ مرتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ جب ہاتھ دُعا کو اُٹھتے ہیں الفاظ کہیں کھو جاتے ہیں بس دھیان تمھارا رہتا ہے اور آنسو بہتے رہتے ہیں ہر خواب تمھارا پورا ہو اس رب کی منّت کرتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ مجھے ٹھنڈک راس نہیں آتی مجھے بارش سے خوف آتا ہے پر جس دن سے معلوم ہوا یہ موسم تم کو بھاتا ہے اب جب بھی ساون آتا ہے بارش میں بھیگتی رہتی ہوں قطروں میں تمہی کو ڈھونڈتی ہوں بوندوں سے تمھارا پوچھتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ وہ فیض ہو میر ہو غالب ہو وہ اصغر جگر ہو جالب ہو وہ سیف عدیم ہو فرحت ہو وہ ساجد ہو وہ امجد ہو سب میری فہم سے بالا ہے کیسا یہ کھیل نرالا ہے ان سب کو گھنٹوں پڑھتی ہوں میں ایسی محبت کرتی ہوں تم کیسی محبت کرتے ہو؟ سب کہتے ہیں اس دنیا کا ہر رنگ تمہی سے روشن ہے مرے عشق کے ...