Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun
الاؤ میں دھمال کر رہا ہوں میں الاؤ میں دھمال کر رہا ہوں میں اور آگ سے وصال کر رہا ہوں میں تجھے تو ہنس کے الوداع کہہ دیا اور اب جو اپنا حال کر رہا ہوں میں ؟؟ پتا بھی ہے نہیں سنے گی وہ، مگر پتا ہے ! پھر بھی کال کر رہا ہوں میں خدا کا شکر کر کہ تجھ سے دور ہوں ابھی ترا خیال کر رہا ہوں میں علی غزل میں دستخط تھا عشق کا وہ دستخط بحال کر رہا ہوں میں !