Wo namazon main duaon ke wazifon jesa by Khalid Moin
وہ نمازوں میں دعاوں کے وظیفوں جیسا وہ نمازوں میں دعاوں کے وظیفوں جیسا میں رعایا کی طرح ہوں وہ خلیفوں جیسا اس کا ہر نقش ہے ازبر مجھے آیت کی طرح اس کا ہر لمس میسر ہے صحیفوں جیسا اب کے یہ دشت مرے پاوں پڑا ہے ورنہ اس کا میرا تو تعلق تھا حریفوں جیسا یہ تعلق بھی توانائی گنوا بیٹھا ہے بوڑھے احساس کی مانند، ضعیفوں جیسا زندگی پاوں کی ٹھوکر پہ ہمیں رکھتی ہے.... اس کا انداز نہیں یار! شریفوں جیسا نبض تھم جائے اگر یاد کا موسم اترے عشق میں حال ہوا دیکھ نحیفوں جیسا دونوں مل جل کے کریں جیت کو کومل تقسیم کیوں نہ اس بار جمے کھیل حلیفوں جیسا..