Wo namazon main duaon ke wazifon jesa by Khalid Moin



وہ نمازوں میں دعاوں کے وظیفوں جیسا

 

وہ نمازوں میں دعاوں کے وظیفوں جیسا

میں رعایا کی طرح ہوں وہ خلیفوں جیسا

 

اس کا ہر نقش ہے ازبر مجھے آیت کی طرح

اس کا ہر لمس میسر ہے صحیفوں جیسا

 

اب کے یہ دشت مرے پاوں پڑا ہے ورنہ

اس کا میرا تو تعلق تھا حریفوں جیسا

 

یہ تعلق بھی توانائی گنوا بیٹھا ہے

بوڑھے احساس کی مانند، ضعیفوں جیسا

 

زندگی پاوں کی ٹھوکر پہ ہمیں رکھتی ہے....

اس کا انداز نہیں یار!  شریفوں جیسا

 

نبض تھم جائے اگر یاد کا موسم اترے

عشق میں حال ہوا دیکھ نحیفوں جیسا

 

دونوں مل جل کے کریں جیت کو کومل تقسیم

کیوں نہ اس بار جمے کھیل حلیفوں جیسا..


Comments

Popular posts from this blog

Mjhe tum yaad aati ho by m.a shaheer

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun