Barishon ke mosam me
بارشوں کےموسم میں بارشوں کےموسم میں دل کی بنجر سر زمینوں پر گرد کیوں بکھرتی ہے؟ پھول کیوں نہیں کھلتے؟ لوگ کیوں نہیں ملتے؟ کیوں فقط تنہائی ساتھ رہتی ہے؟ کیوں بچھڑنے والوں کی یاد ساتھ رہتی ہے؟ اتنی تیز بارش میں دل کے آئینے پر جمے عکس کیوں نہیں دھلتے؟ زخم کیوں نہیں سلتے؟ اشک کیوں نہیں تھمتے؟