Hum sahib e ana hain by Ali Sarmad



ہم صاحبِ انا ہیں

ہم صاحبِ انا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

مغرور، بے وفا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

ہم کون ہیں ؟ کہاں ہیں؟ اسے بھول جائیے

جیسے بھی ہیں، جہاں ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

بہتر ہے ہم سے دور رہیں صاحبِ کمال

ہم صاحبِ خطا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

بہتر ہے فاصلے سے ہی گزرا کریں جناب

مفلس ہیں ہم، گدا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

ہم آپ کے ہیں کون؟ ہمیں معاف کیجئے

ہم آپ سے جُدا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

ہم آپ سے خفا نہیں ہیں ، آپ جائیے!

خود ہی سے ہم خفا ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

ہم ہجر کا وصال ہیں ، پت جھڑ کی باس ہیں

ہم نیک بد گماں ہیں، ہمیں تنگ نہ کیجئے

 

کچھ بھی نہیں بچا ہے علیؔ اب ہمارے پاس

کچھ لفظ ہم نوا  ہیں ، "ہمیں تنگ نہ کیجئے!"

...

علیؔ سرمد


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Mjhe tum yaad aati ho by m.a shaheer

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun