Wo mila hi nahi



وہ ملا ہی نہیں

 

چاہا تھا بہت لیکن وہ ملا ہی نہیں،

لاکھ کوشش کی مگر وہ پلٹا ہی نہیں،

 

اس زمانے نے مجبور اس قدر کر دیا،

کہ میری کسی صدا پر وہ ٹھہرا ہی نہیں،

 

خدا سے جھولی پھیلا کر مانگا تھا اسے،

خدا نے میری کسی دعا کو سنا ہی نہیں،

 

ہر ایک سے سبب پوچھا تیرے نہ ملنے کا،

ہر ایک نے کہا کہ وہ تیرے لئے بنا ہی نہیں،

 

میں تمام تر کوشش کے باوجود تمہیں ہار گئی،

اور تو اسے مل گیا جس نے مانگا ہی نہیں،

 

جس کو چاہا تھا وہ کسی اور کا ہو گیا،

شاید اس جہاں میں وفا کا صلہ ہی نہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

Ye Ishq Nahi Aasan by Mirza Galib

Dhanak Dhanak meri poroon ke khuwab kar dega by Parveen Shakir

Hazaron khoof ho lakin zaban ho dil ko rafeeq(ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق