Wo bilkul mere jesa hain
وہ بالکل میرے جیسا ہے
مجھےمحسوس ہوتا ہے
وہ بالکل میرے جیسا ہے
کہ جیسے عکس پانی میں
یا سایہ روبرو میرے
وہی لہجہ، وہی باتیں
وہی آنکھوں سے ہنس دینا
کبھی جو روٹھنا تو
بےرخی کی حد ہی کر جانا
کبھی آنکھیں کے رستے سے
کہیں دل مں اتر جانا
کبھی بے چین رکھنا خود کو
مجھ کو بھی سزا دینا
کبھی اک پل مں ہنس دینا
مری دنیا سجا دینا
کبھی تو برف سا لہجہ
نگاہ بھی سرد کر لینا
کبھی تتلی کے سارے رنگ
میرے دامن میں بھر دینا
مجھے اکثر یہ لگتا ہے
وہ بالکل میرے جیسا ہے
Comments
Post a Comment