Wo aala tha,wo aala hai by Ali Zariyon



وہ اعلیٰ تھا، وہ اعلیٰ ہے

 

وہ اعلیٰ تھا، وہ اعلیٰ ہے، اُسے اعلیٰ ہی رہنے دے

میں ادنیٰ تھا، میں ادنیٰ ہوں، مجھے ادنیٰ ہی رہنے دے

 

نہ کوئی ساتھ تھا میرے، نہ کوئی ساتھ ہے میرے

میں تنہا تھا، میں تنہا ہوں، مجھے تنہا ہی رہنے دے

 

میں تجھ کو مل بھی جاؤں تو کبھی بھی مل نہ پاؤں گا

میں اپنا تھا، میں اپنا ہوں، مجھے اپنا ہی رہنے دے

 

ہمیشہ ساتھ رہنے کا جو سپنا تم نے دیکھا تھا

وہ سپنا تھا، وہ سپنا ہے، اسے سپنا ہی رہنے دے

 

یہ دل خوش ہو تو افسردہ، جو ناخوش ہو تو افسردہ

یہ پاگل تھا، یہ پاگل ہے، اسے پاگل ہی رہنے دے

 

سکوں تھا ذات کے اندر، مگرڈھونڈے پھرا باہر

میں بھٹکا تھا، میں بھٹکا ہوں، مجھے بھٹکا ہی رہنے دے

 

یہاں انسان یا جذبے کوئی قیمت نہیں رکھتے

یہ ارزاں تھے، یہ ارزاں ہیں، انہیں ارزاں یہ رہنے دے

 

یہ دل رو رو کے ہنستا ہے،کبھی ہنس ہنس کے روتا ہے

یہ مجنوں تھا، یہ مجنوں ہے، اسے مجنوں ہی رہنے دے

 

مری یہ ذات بھی مٹی مری اوقات بھی مٹی

میں مٹی تھا، میں مٹی ہوں، مجھے مٹی ہی رہنے دے

 

یہ سب حربے محبت کے علیؔ بے کار جائیں گے

میں جیسا تھا، میں ویسا ہوں ، مجھے ایسا ہی رہنے دے۔۔۔۔

 

علی زریون۔۔

 


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Mjhe tum yaad aati ho by m.a shaheer

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun