Usko fursat hi nahi by Mohsin Naqvi



اس کو فرصت ہی نہیں  

اس کو فرصت ہی نہیں وقت نکالے محسن

ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن

 

یاد کے دشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں

دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن

 

کھو گئ صبح کی امید اور اب لگتا ہے

ہم نہیں ہوں گے کہ جب ہوں گے اجالے محسن

 

حاکم_وقت کہاں، میں کہاں، عدل کہاں

کیوں نا خلقت کی زباں پہ لگائیں تالے محسن

 

وہ جو اک شخص متاع_دل و جاں تھا، نا رہا

اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسن. .

محسن نقوی

Comments

Popular posts from this blog

Mjhe tum yaad aati ho by m.a shaheer

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun