Tumhare sheher ka moosam bara suhana lage by Nazeer Qaiser



تمہارے شہر کا موسمبڑا سہانا لگے

 

تمہارے شہر کا موسم بڑا سہانا لگے

میں ایک شام چرا لوں اگر برا نہ لگے

 

تمہارے بس میں اگر ھو تو بھول جاؤ ھمیں

تمہیں بھلانے میں شاید ، مجھے زمانہ لگے

 

ھمارے پیار سے جلنے لگی ھے اک دنیا

دعا کرو کسی دشمن کی بد دعا نہ لگے

 

نہ جانے کیا ھے اس کی بیباک آنکھوں میں

وہ منہ چھپا کے جائے بھی تو بےوفا نہ لگے

 

جو ڈوبنا ھے تو اتنے سکون سے ڈوبو

کہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے

 

ھو جس ادا سے میرے ساتھ بے وفائی کر

کہ تیرے بعد مجھے کوئی بے وفا نہ لگے

 

وہ پھول جو میرے دامن سے ھو گیا منسوب

خدا کرے انہیں بازار کی ھوا نہ لگے

 

تم آنکھ موند کے پی جاؤ زندگی ، قیصر

کہ ایک گھونٹ میں شاید یہ بد مزہ نہ لگے۔۔

 

نذیر قیصر


Comments

Popular posts from this blog

Mjhe tum yaad aati ho by m.a shaheer

Chalo Kuch Dair Chalty Hain. چلو کچھ دیر چلتے ہیں

Alao me dhamal kar raha ho me by Ali Zaryoun