tum mera piyar yaad rakho ge
تم مِرا پیار یاد رکھو گے
آخری بار یاد رکھو گے ؟
تم مِرا پیار یاد رکھو گے ؟
میں ؟ مجھے ؟ میرا پیار ؟ یعنی تم ؟
کون با اختیار ؟ یعنی تم !
جانتا تھا کہ اس محبت کو !
ایک کمزور سی رفاقت کو !
اک فسانہ بنا کے چھوڑو گے !
میری ہستی مٹا کے چھوڑو گے !
جب کہا تھا کہ سکھ نہیں مجھ میں !
چین ٹھہرا نہیں کہیں مجھ میں !
آنکھ میں آب ٹوٹ جاتا ہے !
میرا ہر خواب ٹوٹ جاتا ہے !
راستے سب سراب ہیں ! پاگل !
اور بہت سے عذاب ہیں ! پاگل !
میرا ہر جرم غیر ارادی ہے !
میرے سائے میں نامرادی ہے !
لوگ پوچھیں گے ! بے کلی ہے تمہیں ؟
مجھ سے پرہیز ہی بھلی ہے تمہیں !
کچھ نہیں ! اب تو کچھ رہا ہی نہیں !
اب میں اپنے لیے بچا ہی نہیں !
جب میں خود کو ہی چھوڑ دیتا ہوں !
خود کو میں خود ہی توڑ دیتا ہوں !
تم کہاں تک سنبھال رکھو گے ؟
خود کو کب تک نڈھال رکھو گے ؟
کیا تمہیں سب نہیں بتایا تھا ؟
اور کب کب نہیں بتایا تھا !
میرے حالات تم نہیں سمجھے !
تب مری بات تم نہیں سمجھے !
کر گئے پھر مرا جہاں خالی !
کیا ملا ؟ کر کے دل مکاں خالی ؟؟
Comments
Post a Comment