Kisi bhi tor behelta nahi junoon tera



کسی بھی طَور بہلتا نہیں جنُوں تیرا

 

کسی بھی طَور بہلتا نہیں جنُوں تیرا

مرے تڑپتے ھوئے دِل ! مَیں کیا کرُوں تیرا ؟

 

دیے جلاوؑں گا ، اے دوست ! اپنی آنکھوں کے

تُو آئے گا تو سواگت کروں گا یُوں تیرا

 

تُو میرے واسطے ممنوع پھل سہی لیکن

مجھے یہ دُھن ھے کہ میں ذائقہ چکھوں تیرا

 

مَیں تیرے زُعم کا تختہ اُلٹ بھی سکتا ھوں

یہ اور بات کہ ادنیٰ غُلام ھوں تیرا

 

دیارِ یار کی گلیوں میں جا کے رو ،

وہیں قرار ھے تیرا ، وہیں سکوں تیرا


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Ye Ishq Nahi Aasan by Mirza Galib

Dhanak Dhanak meri poroon ke khuwab kar dega by Parveen Shakir

Hazaron khoof ho lakin zaban ho dil ko rafeeq(ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق