Kabhi kabhi ye dil chahata hai
کبھی کبھی یہ دل چاہتا ہے
کبھی کبھی یہ دل چاہتا ہے
سوال پوچھوں
کہ فکر فردا میں کیسی گزری ؟
یونہی کبھی میرا نام آیا تمھارے ہونٹوں پہ ایک پل کو ؟
میری محبت کی یاد مہکی کبھی تمھارے بھی راستوں میں ؟
مگر میں چپ ہوں !
ہمارے مابین یہ جو دیوار_ اجنبیت ہے یہ غنیمت ہے
اسی میں توقیر حرف و لب ہے
یہیں پہ ترک طلب کی حد ہے...!!!!!
Comments
Post a Comment