Aao tumhe ek kahani sunata hoon



آو تمہیں اک کہانی سناتا ہوں

 

آو تمہیں اک کہانی سناتا ہوں

سب کچھ اپنی زبانی سناتا ہوں

کیا حادثہ ہوا تھا درپیش کیوں

ہوئی تهی برباد زندگانی سناتا ہوں

دل میں برپا تها اک محشر

آنکھوں میں اشکوں کی روانی سناتا ہوں

میں چیخ چیخ کر کہتا رہا ترک محبت کا

دل نے میری بات کیوں نہیں مانی سناتا ہوں

کیوں بنی تنہائی اپنا مقدر عاصی~

وفا کی راہوں میں اپنی کارستانی سناتا ہوں

 


Comments